کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفود نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل خصوصاً سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیاپارلیمانی سیکرٹری نے وفود کے مسائل غور سے سنے اورانہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور اعتماد سے علاقے میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے اور علاقے کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ ہی عوامی مسائل کے حل کی بنیاد ہے اور اسی مشن کے تحت وہ مسلسل عوام کے درمیان موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ دو سال کے دوران حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے،میر لیاقت لہڑی

ٹیگز:
میر لیاقت لہڑی
