کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد لانگو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے ان کے کزن میر نعیم لانگو کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو اور سابق صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر نعیم لانگو ایک ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے، ان کی وفات سے خاندان ایک مخلص فرد سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے تعزیتی ملاقات کے موقع پر سردارزادہ میر ظفر ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، میر عبدالقیوم ساسولی، ٹکری شفقت لانگو، میر خورشید لانگو، میر علی احمد جتک اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی میر خالد لانگو سے ان کے کزن میر نعیم لانگو کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
