اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے قریب مین آر سی ڈی خونی شاہراہِ پر پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے سامنے مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے قریب خونی شاہراہِ مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی۔پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے سامنے مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم المناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے جن کو فوری طور پرڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں ان کی کی شناخت عزت اللہ ولد حبیب اللہ پٹھان سکنہ اوتھل اور شفیع اللہ سکنہ اوتھل کے نام سے ہوئی۔
اوتھل کے قریب مزدا ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق

ٹیگز:
اوتھل
