کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ پر اپنے بیان کہا ہے کہ مستونگ تخت قلات اور تخت سراوان کا اہم اور تاریخی حصہ ہے مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنا تاریخی غلطی ہے،اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔میری وزیراعلی بلوچستان سمیت تمام کابینہ ارکان سے گزارش ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔ جہاں تک بات کوئٹہ شہر کی ہے تو کوئٹہ کو دو اضلاع کے بجائے تین میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔ کوئٹہ کے ہر قومی اسمبلی کے حلقے کو ایک ضلع قرار دیا جائے۔ اس سے گورنسس کی بہتری اورعوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھی آسانی ممکن ہوسکے گی۔ اگر واقعی بڑے ڈویژن کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے گورننس بہتر کرنی ہے تو مستونگ کو قلات کے ساتھ ایک ہی ڈویژن میں شامل کیا جائے۔
مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کرکوئٹہ شامل کرنا تاریخی غلطی ہے،جمال خان رئیسانی

ٹیگز:
جمال خان رئیسانی
