کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور تاریخی ورثے کی اصل محافظ ہوتی ہے زبانوں کا تحفظ دراصل ہماری تہذیبی بقا اور قومی شناخت کے استحکام سے جڑا ہوا ہے، اس لیے مادری زبانوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں ان خیالات کا ااظہار انہوں نے اپنی جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان بھر میں بولی جانے والی مادری زبانیں ہماری تہذیبی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہیں بلوچی، پشتو، براہوی، پنجابی، سندھی، ہزارگی، سرائیکی، اردو اور ہندکو سمیت دیگر زبانیں ہماری مادری زبانیں ہیں جن سے ہمیں بے حد محبت اور فخر ہے۔ بلوچستان لسانی و ثقافتی تنوع کا خوبصورت گہوارہ ہیجہاں متعدد زبانیں صدیوں پر محیط تہذیبی روایت کی امین ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو اپنی مادری زبانوں سے جوڑنے کے لیے تعلیمی نصاب، تحقیق اور ابلاغ کے شعبوں میں مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے مادری زبانوں کا عالمی دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اپنی زبانوں کی حفاظت دراصل اپنی شناخت کے تحفظ کے مترادف ہے انہوں نے حکومت، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ زبانوں کے فروغ اور ترویج کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں تیز کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنے ثقافتی ورثے سے مضبوطی کے ساتھ جڑی رہیں
زبانوں کا تحفظ دراصل ہماری تہذیبی بقا اور قومی شناخت کے استحکام سے جڑا ہوا ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ
