قلات(ڈیلی گرین گوادر)نیچاری قبیلہ کے سربراہ سردار عبدالکریم نیچاری نے اپنے تعزیتی پیغام ڈاکٹر عبد الحئی نیچاری کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت مخلص، دردمند اور باکردار شخصیت کے مالک تھے، ڈاکٹر عبد الحئی نیچاری نے دن رات عوام بالخصوص نادار غربا اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کی وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، وہ عظیم شعبہ سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے پیشے میں ایمانداری اور مخلصی سے عوام کی خدمت کی اور لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ایمانداری سے خدمات سر انجام دیئے، سردار عبدالکریم نیچاری نے مزید کہا کہ مرحوم کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کھبی پر نہیں ہوگا انہوں نے دعا کی ہیکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عبدالحئی نیچاری ایک نہایت مخلص، دردمند اور باکردار شخصیت کے مالک تھے ٗسردار عبدالکریم نیچاری

ٹیگز:
عبدالکریم نیچاری
