اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع مضمون کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر ممکنہ فضائی حملے کے لیے برطانیہ سے برطانوی رائل ایئر فورسز کے بیسز استعمال کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن برطانوی حکومت نے قانونی خدشات کے باعث اس کی منظوری نہیں دی۔برطانوی حکومتی وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا برطانوی ایئر بیسز سے ایران پر حملہ کرتا ہے تو برطانیہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ایک فیصلے کے مطابق اگر کسی ملک کو ’غیر قانونی کارروائی کے حالات‘ کا علم ہو اور وہ اس میں شریک ہو، تو اسے بھی ذمہ دار سمجھا جائے گا۔برطانوی اٹارنی جنرل لارڈ ہرمر نے پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی پیشگی حملے میں برطانیہ کا کردار غیر قانونی ہوگا، سوائے اس کے کہ وہ صرف اپنے اثاثوں یا اتحادیوں کا دفاع کرے۔
برطانیہ ایران کے خلاف اپنے فوجی اڈے امریکہ کو دینے سے انکار کردیا ٗ دی ٹیلی گراف

ٹیگز:
برطانیہ
