کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھ گئی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 2، کوئٹہ اور سبی میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی، گوادر اور جیونی میں 11، تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود اور سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی، قلات میں درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ

ٹیگز:
قلات
