کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حاجی نورخان خلجی سینئر صوبائی رہنما پی ٹی آئی بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اولس نیوز بلوچستان کے سینئر رپورٹر اور ایک مضبوط اور توانا اواز آغا عبید کیخلاف درج کی گئی جھوٹی اور منگھڑت ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ آغا عبید نے ہمیشہ عوامی مسائل کو جرات اور دیانتداری سے اجاگر کیا ہے۔ سچ بولنے کی پاداش میں اس طرح کے ہتھکنڈے قابلِ افسوس اور ناقابلِ قبول ہیں۔ ہم بطور پارٹی پاکستان تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قانونی و آئینی فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ حق اور سچ ضرور غالب آئے گا۔
آغا عبید نے ہمیشہ عوامی مسائل کو جرات اور دیانتداری سے اجاگر کیا ہے ٗ حاجی نور خان خلجی

ٹیگز:
حاجی نور خان
