کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں رمضان المبارک کے آغاز پر پہلی تروایح ادا کردی گئی، شہر میں خریداروں کا رش رہا، تفصیلات کے مطابق رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد بدھ کی شب نماز عشاء کے بعد کوئٹہ شہر کی مساجد میں اجتماعی نماز تراویح کا آغاز ہوگیا، پہلی تراویح میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب رمضان المبارک کے آغاز سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں، شاپنگ مالز کا رخ کیا جہاں انہوں نے سحری اور افطار کے لیے خریداری کی شہر میں کجھور، پھینیوں، کھجلے، مکھن، انڈوں، سبزیوں، گوشت، مرغی کی مانگ میں اضافہ دیکھائی دیا جبکہ اشیاء خورد ونوش بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہوتی رہیں۔ خریداروں کے رش کے باعث شہر میں ٹریفک روانی بھی متاثر رہی شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔
کوئٹہ میں رمضان المبارک کے آغاز پر پہلی تروایح ادا کردی گئی، شہر میں خریداروں کا رش رہا

ٹیگز:
رمضان المبارک
