نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) نوکنڈی میں تفتان رائفلز ہیڈکوارٹر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 274 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، جن میں 16 خواتین اور 26 بچے شامل ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے کوائف کی جانچ جاری ہے اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ کارروائی امن و امان کی بحالی اور سرحدی نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں قانون کی عملداری مضبوط ہوگی۔
تفتان رائفلز نے 274افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا

ٹیگز:
تفتان رائفلز
