اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر لائیو سٹاک بلوچستان سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے عوام کی جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی بے لوث خدمت ہمارا ویژن ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوامی حکومت خوشحال عوام ترقی یافتہ بلوچستان کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ کے تحت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ انتخاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جلد ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی عمل کا اغاز ہوگا ان کا کہنا تھا کہ دہی اور شہری علاقوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ترقیاتی عمل سے عوام مستفید ہو سکے اور بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ ضلع اوستہ محمد کے تمام افسران ایک دوسرے کے کوارڈینیشن میں رہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ ملک دشمنوں کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اس لیے بزدلانہ کاروائیاں کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے باشعور عوام اپنے دوست اور دشمن میں تمیز رکھتے ہیں ملک دشمنوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی
عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور دشمن بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں کر پائیں گے،سردار زادہ فیصل خان جمالی

ٹیگز:
فیصل خان جمالی
