کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں کورونا کی صورت حال بہترہے لیکن گزشتہ روز گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز بڑھے ہیں اگر عوام احتیاط نہیں کریگی تو تیسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا کی صورت حال گھمبیر ہوتی جارہی ہے،کیسز میں اضافہ تشویش ناک ہے، بلوچستان میں گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے ہیں، اور گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح چار فیصد رہی،جب تک عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کرینگے تو صورتحال قابو میں رہے گی، انہوں نے کہا کہ دوسری جانب صوبے میں انسداد کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو فراہم کردہ ویکسی نیشن کی تعداد کم ہے این سی او سی سے گزارش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ویکسین فراہم کرے،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبائی حکومت یوم پاکستان کو شایان شان طریقہ سے منائے گی،عوام کورونا ایس او پیز کے ساتھ 23 مارچ کی خوشیاں منائیں،سترہ سال بعد صوبے میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ہرماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ہم وزیر عظم کے اس اقدام کی خیر مقدم کرتے ہیں، اس اقدام سے بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ میں 20 سے 22 مارچ تک بارشوں کا الرٹ موصول ہوا ہے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی حکام کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔
کورونا کی صورت حال گھمبیر ہوتی جارہی ہے،لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
کورونا
