لندن (ڈیلی گرین گوادر) برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہولناک حملہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ لندن سے برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارےخیالات تمام متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
اسلام آباد میں ہولناک حملہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے : برطانیہ

ٹیگز:
اسلام آباد
