اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی دبئی سے واپسی کے بعد اسلام آباد میں ترلائی امام بارگاہ پہنچے، وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی، محسن نقوی، طلال چوہدری نے ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی بھی دعا کی۔
اسلام آباد واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں: محسن نقوی

ٹیگز:
اسلام آباد
