قلات: ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹکس کی قومی شاہراہ منگوچر خزینی کے مقام پر کاروائی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 110کلو چرس برآمد ڈائریکٹر جنرل محمد زمان خان کی خصوصی ہدایت پر ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹکس آفیسر ٹکری محمد آصف قلندرانی کی نگرانی میں انچارج میر محمود لانگو کی سربراہی میں میر وقاص احمد نوتیزئی ارشاد حمد کانسٹیبل علی اصغر و دیگر عملہ نے قومی شاہراہ منگوچر خزینی کے مقام پر کاروائی کرتے ہو ئے سڑک پر کھڑی ٹرک کے خفیہ خانوں سے سو کلو چرس برآمد کر کے ٹرک کو قبضے میں لے لیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ای ٹی او ٹکری محمد آسف اور انچارج میر محمود لانگو نے کہا کہ بر آمد کی گئی چرس کراچی منتقل کی جا رہی تھی منشیات کے سمگلنگ اور استعمال سے ہماری نئی نسل تباہی کا شکار ہو گئی ہیں منشیات کے کاروبار کرنے والے کسی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہماری اس قسم کی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
منگوچر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 110کلو چرس برآمد

ٹیگز:
منگوچر
