کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور اندرونِ صوبہ آج تمام ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ معطل ہونے والی ٹرینوں میں جعفر ایکسپریس، بولان میل، چمن پیسنجر ٹرین اور زاہدان سیکشن شامل ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پر روک دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی رقم واپس کی جائے گی۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور اندرونِ صوبہ تمام ٹرین آپریشن معطل

ٹیگز:
سیکیورٹی
