کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دہشت گرد عناصر بلوچستان کو یرغمال نہیں بنا سکتے، عوام کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ میر ظہور بلیدی کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے اسلام آباد میں اپنی تمام مصروفیات، بشمول عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ سے ملاقات، مختصر کرتے ہوئے فوری طور پر کوئٹہ واپسی اختیار کی اور وزیراعلی ہاس میں سرکاری امور دوبارہ سنبھال لیے ہیں۔
صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کا دہشت گردی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت ` وزیر اعلی نے اسلام آباد مصروفیات ترک کر کے کوئٹہ واپسی اختیار کر لی

ٹیگز:
میر ظہور بلیدی
