کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر مندوخیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک آزاد مگر ذمہ دار پریس کسی بھی جمہوری معاشرے کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے۔ صحافت دراصل حکومت اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہمیں پل پل بدلتی دنیا میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفتوں سے باخبر رکھتی ہے لہذا ضروری ہے کہ تمام میڈیا پرسنز آپ اپنے کو پیپر لیس فیوچر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بدلتے ہوئے منظرنامے کے مطابق ڈھال لیں۔ گورنر مندوخیل نے جیت جانے والے صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر فرید اللہ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی اور جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید سمیت مجلسِ عاملہ کے نومنتخب اراکین رضا الرحمان، سلیم شاہد، سید خلیل الرحمٰن، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ،، محمد عامر اور محب اللہ پر زور دیا کہ وہ اپنے قلم اور فکر کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ سردست ہمیں عوام دوست صحافیوں اور ذمہ دار صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے انکی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے دعا کی۔
بی یو جے کے نومنتخب عہدیداران اپنے قلم اور فکر کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں، جعفرخان مندوخیل

ٹیگز:
جعفرخان
