کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان علی احمد لانگو نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب صدر منظور احمد بلوچ جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین سینئر نائب صدر فرید اللہ نائب صدر ظفر بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی اراکین مجلس عاملہ رضا الرحمن سلیم شاہد حاجی خلیل الرحمن شہزادہ ذوالفقار ارشد بٹ محمد عامر میں اللہ کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل شعبہ صحافت میں جمہوری اقدار شفافیت اور آزادانہ رائے کا مضبوط پیغام ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت کے فروغ اور پیشہ ورانہ اقدار کی پاسداری کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔مرکزی ترجمان نیکہا کہ بلوچستان اس وقت سنگین سیاسی، معاشی اور انسانی حقوق کے بحران سے گزر رہا ہے۔ ایسے حالات میں صحافی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل، حکومتی ناانصافیوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور آئینی حقوق کی پامالی کو بے خوف و خطر اجاگر کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی صحافیوں نے بلوچستان کی گھبیر صورتحال میں بھی اپنی پیشہ ورانہ زمہ داری کو خوبصورت اور دلیرانہ انداز سے نبھایا جو بلاشبہ قابل قدر ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کی قدغن، سنسرشپ اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے اقدامات کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی حقیقی آواز بننے والی صحافت ہی صوبے میں امن، انصاف اور جمہوریت کے قیام کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔
بی یو جے کی نومنتخب قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت کے فروغ کیلئے کام کریگی، علی احمد لانگو

ٹیگز:
علی احمد
