کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسلح ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ شدیدزخمی،پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے قریب مسلح افراد برقع پہن کر بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر بینک میں موجود رقم لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ بشیر احمد زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ڈاکوؤں نے بینک کے عملے اور دوسرے گارڈ کو یرغمال بنا کر 94لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
کوئٹہ میں مسلح ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ شدیدزخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
