کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ نے گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی اور عوام کو درپیش سنگین مسائل کے خلاف 26 جنوری کو گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور بلاجواز بلوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ ادارہ مسائل کے حل میں ناکام رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر احتجاجی دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔
کوئٹہ، نیشنل پارٹی کے رکن ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ 26 جنوری کو گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے

ٹیگز:
کوئٹہ
