بینگر (ڈیلی گرین گوادر)امریکی ریاست مین کے شہر بینگر میں ایک نجی طیارہ اتوار کی شام ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔حادثے میں سوار افراد کے زخمی ہونے کی نوعیت سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے سے باخبر ایک ذریعے نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بمبارڈیئر چیلنجر 650 بزنس جیٹ تھا۔ بینگر ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رات 7 بج کر 45 منٹ (مقامی وقت) کے قریب ہنگامی صورتحال پیش آئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔
امریکا ` نجی طیارہ دوران پرواز 8 مسافروں سمیت حادثے کا شکار

ٹیگز:
امریکا
