ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآبادکے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات پانچ موٹر سائیکلوں دو لاکھ روپے نقدی دس موبائل فون چھین لیے گئے مذاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز فلیجی پولیس تھانے کی حدود طاہرکوٹ کے مقام پر نا معلوم مسلح تین نقاب پوش افراد نے گن پوائنٹ پر منظور پہنور سے موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی دو عدد موبائل فون چھین لیے گئے مذاحمت کرنے پر انکو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا منگولی پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر کپڑے فروخت کرنے والے اسد پٹھان سے نا معلوم ڈاکو گن پر موٹر سائیکل چپاس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے چھتر پولیس تھانے کی حدود اچانک ہوٹل کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر سکول ٹیچر استاد منظور شاہ سے موٹر سائیکل نقدی اور دو عدد موبایل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود ربی کے علاقے صوفی پل کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی صوفی بشیر احمد کھوسو سے موٹر سائیکل نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود روپا شاخ کے مقام پر مقامی تاجر غلام مرتضی مینگل کے منشی قدیر لہڑی سے نا معلوم مسلح ڈاکو گن پر موٹر سائیکل چپاس ہزار روپے نقدی دو عدد موبائل چھین کر فرار ہوگئے نوتال پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم ڈاکو گن پر نصیراباد کے قبایلی سماجی شخصیت ڈاکٹر لعل بخش عمرانی سے نقدی اور دیگر قمیتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے نصیراباد کے علاقوں میں اچانک لوٹ مار رہزنی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر عوام اور شہریوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے ائی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے وہ نصیراباد میں لوٹ مار کے واقعات کا نوٹس لیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث ڈاکووں کو گرفتار کیا جائے۔
نصیرآباد کے علاقے میں مسلح افراد 5موٹرسائیکل،2لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار

ٹیگز:
نصیرآباد
