گوادر (ڈیلی گرین گوادر)سی پیک میگاسٹی گوادر میں بجلی کی فراہمی معطل،ہمسایہ ملک ایران نے گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کردی،تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوگئی،بجلی معطل ہونے سے 15 لاکھ کے قریب آبادی کے لیئے زندگی مشکل بن گئی،شدید گرمی میں بغیر بجلی کے روز مرہ کے امور مشکل میں پڑھ گئے،عوامی حلقوں کی جانب گوادر سمیت مکران ڈویڑن کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع شہر گوادر جسے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے میں مرکزی اہمیت حاصل ہے میں سمیت مکران بھر میں بجلی کی سپلائی ایران سے معطل ہیجس سیمکران بھر اس شدیدگرمی میں 15 لاکھ سے کے قریب آبادی شدید مشکل میں پڑھ گئی۔کیسکو کیایک اعلامیہ کے مطابق ایران سے132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکران کے تینوں اضلاع کیتمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہے جس میں مند، تْمپ، تْربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ،پسنی، جیوانی اور اورماڑہ گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں۔واضع رہے اس وقت گوادر سمیت مکران بھر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت 42 سے 48 ڈگری تک ہے جس کی وجہ شہری آبادی ازہت میں مبتلا ہیں۔علاوہ ازیں عام عوام سمیت تاجر برادری کا کاروباری نظام میں بھی خلل پڑھ گیا جس سے گوادر سمیت مکران بھر میں تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوگی۔
گوادر میں بجلی فر اہمی معطل،ہمسایہ ملک ایر ان نے گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کردی

ٹیگز:
گوادر
