کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ چار کانکن جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار کارنکن موقع پر جاں بحق ہوگئے ریسکیو حکام نے لاش کو تحو یل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں دو کی شناخت محمد خان اور فضل الرحمن کے ناموں سے ہوئی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا
کوئٹہ،سرہ غڑگئی کوئلہ کان میں دھماکہ 4 کانکن جاں بحق

ٹیگز:
کوئلہ کان
