ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کی بڑی واردات مقامی زمین دار سے مسلح افراد نے 35 لاکھ روپے نقدی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈیرہ مراد جمالی شرقی واٹر سپلائی بھنڈ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مقامی زمیندار اللہ داد کٹوہر سے 35 لاکھ روپے نقدی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد 35لاکھ روپے لوٹ کرفرار

ٹیگز:
ڈیرہ مراد
