کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ اور گر دنواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نواں کلی با ئی پاس پر سیلا بی ریلے گھروں میں داخل خواتین اور بچوں سے 20افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیان شب شروع ہو نے والی بارش کا سلسلہ آج بھی جا ری رہا جس کے باعث پہاڑوں سے آنے والا سیلا بی ریلہ نواں کلی بائی پاس پر گھروں میں داخل ہو گیا۔جس کی وجہ سے خواتین اور بچے گھر میں محصور ہو کر رہ گئے تھے جس کے بعد پی ڈی ایم اے کی ٹیموں نے سیلا بی ریلے میں پھنسے ہو ئے 20سے خواتین،بچوں او دیگر افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے اور پولیس کی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور ریلے میں پھنسے ہوئے دیگر افراد کو ریسکیوکیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کے لئے ایمبو لنسز سمیت دیگر سامان ہماے پاس موجود ہے۔
کوئٹہ ، نواں کلی با ئی پاس پرسیلا بی ریلے گھروں میں داخل خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

ٹیگز:
سیلا بی ریلے
