کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام سے کیا گیا ایک اور اہم وعدہ پورا کر دیا گیا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی اعتماد کی حامل حکمرانی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے اور صوبے میں میرٹ اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جس کے تحت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیاں سو فیصد میرٹ اور اوپن میرٹ کی بنیاد پر آن لائن بھرتیوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ یہ اقدام کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے اس جدید اور شفاف نظام سے نوجوانوں میں اعتماد بڑھے گا اور اہل و باصلاحیت افراد کو آگے آنے کے مساوی مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان میں گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی۔
صوبائی حکومت شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی اعتماد کی حامل حکمرانی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب
