ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں نا معلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کوآگ لگا دی۔پولیس کے مطابق کچھی ڈھاڈر پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کوآگ لگا دی اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ٹاور مکمل طور جل گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کو آگ لگادی

ٹیگز:
ڈھاڈر
