واشک (ڈیلی گرین گوادر) تبدیلی کے نام پہ پانچ سال عوام پہ مسلط حکمرانوں کو عوام نے قریب سے دیکھ لیا اب ووٹ کے طاقت سے فیصلہ دے کر ثابت کریں کہ واشک کے حقیقی وارث کون ہیں مقررین کے گرینڈ شمولیتی جلسے خطاب میر دوست جان پینل کے زیر اہتمام آج گراڑی میں ایک گرہینڈ شمولیتی جلسہ منعقد ہوا میر عبدالصمد محمد حسنی کے قیادت میں اسکے برادری سمیت سینکڑوں ہم خیال دوستوں نے دوست جان پینل میں شمولیت اختیار کرلی اور باقی کے چھوٹے بڑے شمولیتی پروگراموں کو میر عبدالصمد محمد حسنی کے سربراہی میں الگ الگ منعقد کرکے الیکشن کمپین کے حصہ بنانے کا فیصلہ ہوا شمولیتی جلسے میں ناگ اور بسیمہ سے پارٹی کے اہم عہدے داروں نے بھی شرکت کی پروقار گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میر دوست جان پینل کے بانی رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی اور فرزند سردار زادہ میر علی حیدر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میر عارف جان محمد حسنی دوست جان پینل واشک کے نائب صدر حاجی شکراللہ محمد حسنی ، گلفام شبیر عیسیٰ زئی ، میر محمد اسماعیل سمالانی ، میر عبدالصمد محمد حسنی ، حاجی عبدالواحد عیسیٰ زئی ، میر عبدالمجید ساسولی، حاجی نواب خان عیسیٰ زئی میر قدیر ملازئی ، میر حسن جان سمالانی ، الطاف راجہ اور دیگر نے کہا کہ ہم نے کھبی جھوٹ فریب اور دھوکے کی سیاست نہیں سیکھی۔

ہم نے ہمیشہ شرافت کے سیاست کی ہم نے ایک بڑے رقبے کو تقسیم کرکے دو ضلع بنا دیا، ہم نے 25 سال عوام کے خدمت کی ضلع کے کوئی ایسا کلی نہیں جس میں ہمارے کارکردگی نظر نہیں آتی ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنے اوپر فرض سمجھا ہے ہمارے اور واشک کے عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرکے ایک ٹولہ پانچ سال واشک پہ مسلط ہوئی انہوں نے ہر چیز کا بھیڑا غرق کرکے چھوڑ دیا ضلع کو ایک منڈی بناکر سرکاری پوسٹوں کی سرعام نیلامی شروع کردی گئی ہزاروں تعلیم یافتہ اور ڈگری ہولڈر بے روزگار نوجوان اپنے عمر کے بالائی حد عبور کرگئے لیکن پوسٹ ان لوگوں میں فروخت کردئیے گئے جن کے ڈگریاں بھی جعلی تھے۔آج بھی ضلع واشک کے کئی تعلیمی ادارے خرید و فروخت کے وجہ سے بند ہیں۔نائب قاصد اور چوکیدار تک کو جبری ٹرانسفر کر دیا گیا ،ہمارے سینکڑوں ملازم ووٹروں کو بدترین انتقامی سیاست کا نشانہ بناکر ضلع کے دورافتادہ علاقوں میں تبادلہ کروایا گیا حتیٰ کہ خواتین ملازمین کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر ضلع میں جو گند پھیلایا گیا جو تاریخ کے سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔مخالف جماعت کے بنائے گئے روڈوں پر ایک ہفتہ گزرتے ہی گھاس اور جڑی بوٹیاں اگنا شروع ہوگئے ہیں ۔

جمعیت علماء اسلام گزشتہ چالیس سالوں سے اقتدار میں رہا ہے چائیے وہ ایم پی اے کی شکل میں ہو یا ایم این اے کی لیکن زمین پر ترقی کے دعوے محض پرسنٹ تک محدود رہ گئے ہیں انہوں نے اپنے 40 سالہ سیاست میں اتنا کام نہیں کیا ہے جتنا حاجی احسان اللہ ریکی نے اپنے ایم این اے منتخب ہونے کی پانچ سالوں میں کیا ہے میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی نے اس گرینڈ شمولیتی پروگرام پر اپنے انتخابی مہم کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کارکن بانی دوست جان پینل میر دوست محمد محمد حسنی کا پیغام گھر گھر پہنچا کر 8 فروری کو ایک منظم پینل کے شکل میں اپنے امیدواروں کو تاریخی کامیابی دلائیں۔

