کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کے صاحبزادے کی ولیمہ تقریب میں سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے شرکت کی اور دولہا و اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر نے میر یونس عزیز زہری سے گفتگو کے دوران دولہا کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی دعا کی۔تقریب کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں اور معززین کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی، جو صوبے میں سیاسی رواداری اور قبائلی روایات کی عکاسی کرتی ہے۔اختتام پر میر یونس عزیز زہری نے تمام مہمانوں کی آمد اور نیک تمناں پر شکریہ ادا کیا۔
قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کے صاحبزادے کی ولیمہ تقریب میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اور وزرا کی شرکت

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
