لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کوئٹہ فاطمہ جناح روڈ پر ایک بزدلانہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد کی شہادت اور پچیس افراد کو زخمی اور بے گناہ ہزارہ افراد کوٹارگٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل گویا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے حکومت کی رٹ کو چیلج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں یہ لوگ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے شاہراہ پر گامزن ہے سی پیک بھارت کو ہضم نہیں ہورہا وہی ہمارے ملک اور صوبے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جس میں ہمارے بھی چند بھٹکے ہوئے لوگ ملوث ہیں جنکے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آپریشن ردالفساد جاری ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہمارے ادارے اور حکومت ملکر اسکا سراغ لگا رہی ہے ملوث اور امنو عوام دشمن قوتوں کو قانون کے شکنجے میں جلد لائینگے حکومت زخمیوں کی بہتر علاج کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کرری ہے ہمیں اپنے پولیس آفیسر اجمل خان پولیس سپاہیوں اور ہزارہ برادری کے دو افراد کی شہادت پر فخر ہے انکے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے
بے گناہ افراد کا قتل گویا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، حاجی محمد خان طور اتمان خیل

ٹیگز:
حاجی محمد خان
