بیلہ(ڈیلی گرین گوادر)وطن کے بہادر سپوت شہید ذاکر حسین ولد غلام حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر پاک فوج کے افسران، پولیس کے اعلی حکام، عوامی نمائندے، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تدفین کے دوران فضا شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے نعروں سے گونجتی رہی، جبکہ شرکا نے شہید کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔واضح رہے کہ شہید ذاکر حسین نے گوادر کے علاقے جیونی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ قوم اپنے اس عظیم سپوت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
گوادر میں شہادت پانے والے ذاکر حسین کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی

ٹیگز:
گوادر
