کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ممتاز قبائلی شخصیت نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے کراچی میں سردارزادہ میر گہور خان ساتکزئی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ملاقات کے دوران نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے سردارزادہ میر گہور خان ساتکزئی کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عمائدین اور نوجوان قیادت کا اتحاد و بھائی چارہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سردارزادہ میر گہور خان ساتکزئی نے نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی آمد اور عیادت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی سردارزادہ میر گہور خان ساتکزئی سے ملاقات، خیریت دریافت

ٹیگز:
شادین خان
