قلات(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کسٹم اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ گرینڈ آپریشن اربوں روپے کی منشیات اور غیر ملکی سامان برآمدکرلیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کسٹم اور ایف سی کی جانب سے خالق آباد میں تین بڑے گوداموں پر چاپہ ماراگیا جس میں اربوں روپیہ کے منشیات و غیرملکی سامان برآمدکرلیاگیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مشترکہ کاروائی میں دس ہزار ٹن چالیہ ہزاروں میٹر کپڑے ٹائر اور دیگر غیر ملکی سامان برآمدکرلیاگیا جسکی مالیت اربوں روپیہ کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کاروائی میں برآمد کئے جانے والے منشیات اور دیگر غیرملکی سامان کو قانونی کارروائی کے لئے کسٹم کے حوالے کردیاجائیگا۔ڈپٹی کمشنر منیر درانی نے کہاہے کہ علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیئے تمام تروسائل بروے کار لایاجارہاہے منشیات ایک لعنت ہے جو ہماری نئی نسل کو تباہ کردیتی ہے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دوررکھنے کے لیئے منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی کررہے ہیں علاقے میں غیرملکی سامان کی اسمگلنگ گوداموں اور منشیات کے خلاف Zeero Toleranc کی پالیسی پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایاجائیگا اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے اسمگلنگ کرنے اور دیگر منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیاجارہاہیں۔
ضلعی انتظامیہ کسٹم اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ گرینڈ آپریشن اربوں روپے کی منشیات اور غیر ملکی سامان برآمد

ٹیگز:
منشیات
