کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے سال 2025 کے دوران بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 90 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔ ماہ جنوری میں سب سے زیادہ 21، فروری میں 15، مارچ میں 6، اپریل میں 3، مئی میں 5، جون میں 1، جولائی میں 11، اگست میں 5، ستمبر میں 5، اکتوبر میں 7، نومبر میں 2 اور دسمبر میں 9 کان کن ہلاک ہوئے۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق اگرچہ سال 2025 میں کوئلہ کان حادثات میں گزشتہ برسوں کی نسبت کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کان کنوں کی جانوں کا ضیاع جاری رہا اور اس شعبے میں حفاظتی اقدامات کی ضرورت پہلے سے زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔
بلوچستان ، 2025 میں کوئلہ کانوں میں 90کان کن جاں بحق

ٹیگز:
بلوچستان
