ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد ٹیپل شاخ کے مقام پر نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد منگولی پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی بولیس ذرائع کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانے منگولی کی حدوڈ ٹیپل شاخ کے مقام پر پولیس کو ایک نوجوان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق لاش زیادہ مسخ ہونیکے باعث ان کی شناخت ممکن نہیں ہے۔
نصیرآباد پولیس نے ایک شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد کرلی

ٹیگز:
نصیرآباد
