کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پیر کے روز بگٹی قبائل کے آٹھویں چیف آف بگٹی کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی۔ تاریخی حوالوں کے مطابق، چیف آف بگٹی کا لقب میر سرفراز بگٹی کے دادا کو سن 1800 میں ملا تھا، جو بگٹی قبائل کی قیادت اور قبائلی نظم و نسق کی مضبوط روایت کی علامت ہے تقریب دستار بندی ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں منعقد ہوئی، جس میں بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیرے، قبائلی معتبرین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میر سرفراز بگٹی کو باقاعدہ طور پر چیف آف بگٹیز کی دستار پہنائی گئی۔ تقریب میں نواب بگٹی خاندان کے افراد بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جن میں نوابزادہ زامران سلیم اکبر بگٹی شامل تھے۔
قبائلی روایت کے مطابق انجام دی گئی اس دستار بندی تقریب میں بگٹی قبائل کے تمام سرکردہ چیف وڈیرے بھی شریک ہوئے جن میں شمبانی قبیلے کے چیف وڈیرہ غلام نبی شمبانی بگٹی، کلپر قبیلے کے چیف وڈیرہ جلال کلپر بگٹی، موندرانی قبیلے کے چیف وڈیرہ محمد بخش موندرانی بگٹی، پیروزانی قبیلے کے چیف وڈیرہ میر گل پیروزانی بگٹی، نوتھانی قبیلے کے چیف وڈیرہ بہار خان نوتھانی بگٹی اور ڈومب قبیلے کے چیف وڈیرہ منظور ڈومب بگٹی شامل تھے میر سرفراز احمد بگٹی یکم جون 1980 کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں پیدا ہوئے میں ہوئی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے بیکڑ میں حاصل کی جبکہ لارنس کالج مری سے گریجویشن کی سیاسی کیریئر کے حوالے سے میر سرفراز بگٹی 2013 میں صوبائی اسمبلی بلوچستان کے رکن منتخب ہوئے جہاں وہ وزیر داخلہ، وزیر قبائلی امور، وزیر جیل خانہ جات اور چیئرمین پی ڈی ایم اے کے عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے 2018 سے 2023 تک وہ پاکستان سینیٹ کے رکن اور متعدد اہم کمیٹیوں کے رکن رہے اگست تا دسمبر 2023 کے دوران وہ وفاقی نگران کابینہ میں شامل رہے اور نگران وزیر داخلہ، انسداد منشیات، سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور انسانی حقوق کے قلمدان سنبھالتے رہے مارچ 2024 سے وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی بگٹی قبائل کی قیادت اور بلوچستان کی ترقی میں تاریخی اور جدید کردار ادا کرنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں

