کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر اور ممتاز ماہرِ معیشت شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک قابل اور دیانت دار شخصیت تھیں جنہوں نے ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی نظام کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وزیر اعلی نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔
ما ہر معیشت شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ٗ میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
