کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علاقے دز پروم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محفوظ ولد حاجی مہیم ساکن پروم اپنی گاڑی پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پنجگور کے علاقے دز پروم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

ٹیگز:
پنجگور
