چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن کے مختلف فیڈرز پر پچھلے 48 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے اور نہ کوئی شیڈول معلوم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کی کوئی وضاحت فراہم کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے بتایا کہ خودساختہ بریکرز لگائے گئے ہیں جو مرضی کے مطابق بند کیے جاتے ہیں، جس کے باعث صارفین ہزاروں روپے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ کیسکو اب بے لگام ہو چکی ہے، نہ کسی کا ڈر ہے اور نہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت، کاروباری سرگرمیوں میں خلل اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ صارفین نے کیسکو چیف، وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ چمن کے نااہل ایکسین اور ایس ڈی او کے فوری تبادلے کیے جائیں اور بجلی کی سپلائی جلد بحال کی جائے۔
چمن میں بجلی کی طویل بریک ڈان، مختلف فیڈرز پر 48 گھنٹوں سے بجلی غائب

ٹیگز:
چمن
