کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں صوبائی مشیرِ بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کرسمس کے مذہبی تہوار کے موقع پر مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کیک کاٹا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ باہمی احترام اور مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جو صوبے کی خوبصورت روایت ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، اور ایسے تہوار بھائی چارے، امن اور محبت کے پیغام کو مضبوط کرتے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردارزادہ میر عبدالقیوم ساسولی، سلیم گل، میر شعیب زرکزئی، میر خان محمد زہری اور دیگر موجود تھے۔
صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

ٹیگز:
امیر حمزہ
