کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کی سربراہی میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ،صوبائی صدر اسلم بلوچ، ممبر صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ، پارٹی کے رہنما راحب بلیدی،صوبائی جنرل سیکرٹری اڈوکیٹ چینگیز حئی بلوچ،صوبائی سیکرٹری قانون جلیل بلوچ، اڈوکیٹ گل سمعین نیشنل پارٹی کے سینر رہنما سید محمد حسین شاہ، نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن فضل الرحمن محمد شہی نے بلوچستان ہائی کورٹ پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں نیشنل پارٹی کی طرف سے دائر کردہ آئینی پٹیشن کے سلسلے میں گہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ لوکل حکومت ایک آئینی ضرورت ہے۔آہین میں وفاقیت کے تین طرز حکومت ہے یعنی وفاقی،صوبائی،اور لوکل گورنمنٹ،آئینی ترمیم میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا عمل بغیر لوکل گورنمنٹ کے نا مکمل ہے۔اور صوبائی حکومت پابند ہے کہ اپنے بجٹ سے تیس فیصد لوکل گورنمنٹ کو منتقل کرے۔صوبائی اسمبلی کا اصل کام قانون سازی ہے۔لیکن بد قسمتی سے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد بلوچستان اسمبلی میں بہت کم قانون سازی ہوئی ہے ۔شہر کا نظم و ضبط اور دیگر امور پوری دنیا میں میٹروپولٹین انجام دیتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط فہمی اور تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ انکی مدت کم ہوگی جبکہ ایکٹ میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں عدالت حالیہ زمینی حقائق اور مییرٹ کو مد نظر رکھے گا۔
لوکل گورنمنٹ آئینی ضرورت ہے اور عدالت زمینی حقائق اور میرٹ کو مدنظر رکھے، میر کبیر احمد محمد شہی

ٹیگز:
میر کبیر
