کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلدیاتی الیکشن کے ملتوی ہونے کی خبر ہم سب کے لیے ایک آزمائش ہے، مگر اس موقع پر میرا دل فخر اور محبت سے بھر گیا ہے، کیونکہ میں نے آپ سب کی وہ بے لوث حمایت، وہ جذبہ، وہ قربانیاں دیکھی ہیں جو کسی بھی الیکشن سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہیں۔میں دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام سپورٹرز، بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات میرے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ یہ صرف ایک امیدوار نہیں بلکہ عوام کی ایک مشترکہ جدوجہد ہے۔آپ کا اعتماد، آپ کی دعائیں اور آپ کی حوصلہ افزائی میری اصل طاقت ہے۔ الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں، مگر عوام کی آواز، خدمت کا جذبہ اور حق کی جدوجہد کبھی ملتوی نہیں ہوتی۔میں امیدوار برائے کونسلر یونین کونسل نمبر7 وارڈ نمبر 04 سریاب ٹاون کلی نیچاری کوئٹہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں پہلے کی طرح آپ کے درمیان رہوں گا، آپ کے مسائل کے لیے آواز بنتا رہوں گا اور ہر فورم پر آپ کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ان شاء اللہ وقت آئے گا، میدان سجے گا، اور فتح عوام کی ہوگی۔
الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں، مگر عوام کی آواز، خدمت کا جذبہ اور حق کی جدوجہد کبھی ملتوی نہیں ہوتی ` ملک ادریس نیچاری

ٹیگز:
ادریس
