کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن کے جنرل سیکرٹری سید نعیم اختر کی زیر قیادت حالیہ 35ویں نیشنل گیمز منعقدہ کراچی میں نمائشی مقابلوں میں بلوچستان تھرو بال مینز ٹیم نے مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی اج بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان افریدی نے ٹیم کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کی انہوں نے کہا کہ جس ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے اس ملک کے کھلاڑی بھی اسودہ ہوتے ہیں اور پورے انہماک کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور انہوں نے دنیا کے کئی ممالک کی مثالیں دیں کہ ماضی میں ان کی معاشی حالت کچھ اچھی نہ تھی اور اب جب کہ انہوں نے اپنی معاشی حالت بہتر کر لی ہے تو وہ اولمپک کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں جن میں چائنہ کا ذکر کرنا ضروری ہے اب ہمارے ہمسایہ ممالک مسئلہ انڈیا اور ایران بھی عالمپکس اور انٹرنیشنل مقابلوں میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہمارے ملک کی معاشی حالت اتنی اچھی نہیں ہے اس کے باوجود جو لوگ اسپورٹس کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو اسپورٹس میں مصروف رکھا ہوا ہے وہ ایک جہاد عظیم کر رہے ہیں عمران خان افریدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنرل سیکرٹری بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن جلد ایک جامع پروگرام تشکیل دیں جس میں وہ بلوچستان کے ڈویژنل لیول پر ٹورنامنٹ کا مکمل بجٹ بنا کر دیں اور انے والے دنوں میں سبی نصیر اباد اور جھل مکسی میں بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹس کی مکمل سرپرستی کا عیادہ کیا اخر میں ٹیم کو ٹی پارٹی اور میڈلز تقسیم کیے جس پر جنرل سیکرٹری بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن سید نعیم اختر نے عمران خان افریدی صاحب کا دل کی عطا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ 35ویں نیشنل گیمز کے لیے میڈم ربابہ حمید درانی نے بلوچستان تھرو بال ٹیم کے لیے خاطر خواہ رقم فراہم کی اور ساتھ ہی ساتھ یاسر فہیم صاحب نے بھی 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے مالی مدد کی مذکورہ بالا عہدے داران کی مدد سے بلوچستان تھرو بال ٹیم 35 ویں نیشنل گینز میں شرکت کر پائی انے والے دنوں میں تھرو بال کے کھیل کو صوبے بھر میں گراس روٹ لیول پر ترقی دی جائے گی اور چیئرمین بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن عمران خان افریدی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا
بلوچستان تھروبال مینز ٹیم کو چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پرچیئرمین عمران خان آفریدی کی طرف سے چائے پارٹی کا اہتمام

