نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد کے علاقے تھانہ شہید عزیز بلو نوٹل کی حدود میں الطاف آباد ریلوے ٹریک پل کے قریب 4 سے 5 کلو وزنی آئی ای ڈی دھماکے کے لیے نصب کی گئی تھی، لیکن خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے دوران دوسرا 10 کلو وزنی آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد نصیرآباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
نصیرآباد ،الطاف آباد ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکہ

ٹیگز:
نصیرآباد
