ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایس ایس پی آفس کے قریب پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ اس حادثے میں صبیحہ بی بی اور اس کا بیٹا ضمیر ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی موقع پر پہنچی اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی ٗ مسلح فائرنگ میں ماں اور بیٹا جاں بحق، ملزمان فرار

ٹیگز:
ڈیرہ مراد
