کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر )نوشکی کے علاقے کلی قادر آباد میں معمولی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے دوران تین بھائی اور ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین بھائیوں کی شناخت بابو علم خان، بیبرگ خان اور ذوالقرنین ولد دینار خان بادینی جبکہ دوسرے فریق سے سہیل احمد ولد محمد ایوب بادینی کے طور پر ہوئی ہے۔ تصادم کی ابتدائی معلومات کے مطابق لڑائی کا سبب خالی دکان کو کرایہ پر دینے کے معاملے پر جھگڑا تھا، جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔واقعے کے بعد علاقے میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور مقامی انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
نوشکی کلی قادر آباد میں معمولی تنازعہ پر مسلح تصادم، چار افراد جاں بحق

ٹیگز:
نوشکی
