ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) بولان کے علاقے مچھ کے قریب ٹرالر کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ2افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بولان کے علاقے مچھ کے قریب زمین دار ہوٹل کے مقام پر ٹرالر کھائی میں گرنے سے ایک شخص رحیم خان موقع پر جانبحق جبکہ2 افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کو ٹراما سینٹر مچھ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
بولان کے علاقے میں ٹرالر کھائی میں گرنے سے1 شخص جاں بحق 2 افراد زخمی

ٹیگز:
بولان
